← Fikr-e-IslamiFikr-e-Islami
اجتہاد جاری ہے
Urdu · 11 min
کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اجتہاد (اجتہاد مطلق ) کا دروازہ بند ہو چکا ہے۔ چوتھی صدی ہجری کے بعد اب کسی کو اجتہاد کرنے کی اجازت نہیں۔ مگر یہ کوئی تحقیقی بات نہیں۔ محقق علما نے کبھی اس کی تائید نہیں کی۔
original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
دور اول سے لے کر اب تک کثیرتعداد میں ایسے علما پیدا ہوئے جنھوں نے کھلے طور پر اس کا اعلان کیا کہ اجہاد کا عمل ایک مستقل عمل ہے اور وہ امت میں ہمیشہ جاری رہے گا۔ مثلاً ابن تیمیہ ، السیوطی، ابن خلدون ، عزالدین ابن عبدالسلام ، الشاطبی، الشوکانی ، المراغی ، ہندستان میں مولانااشرف علی تھانوی، وغیرہ۔ بحرالعلوم عبدالعلی حنفی نے لکھا ہے کہ کچھ لوگوں کا قول ہے کہ اجتہاد مطلق صرف ائمہ اربعہ تک تھا، اب وہ ختم ہو گیا (اِخْتَتَمَ بِالأَئِمَّةِ الأَرْبَعَةِ)۔ مگر یہ سب محض بے عقلی کی باتیں ہیں جس پر وہ کوئی دلیل نہیں دے سکے ہیں۔
original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
وَهَذَا كُلُّهُ هَوَسٌ مِنْ هَوَسَاتِهِمْ لَمْ يَأْتُوا بِدَلِيلٍ وَلَا يُعْبَأُ بِكَلَامِهِمْ (فواتح الرحموت شرح مسلّم الثبوت ، جلد 2، صفحہ431)۔
opposing viewA view stated in order to be argued against
عجیب بات ہے کہ دور عباسی کے جن علما کے نام پر کچھ لوگ اجتہاد کا دروازہ بند ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں ، انھوں نے خود کبھی صراحتہً یاکنایتہ ایسی بات نہیں کہی۔ بلاتشبیہ میں کہوں گا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہم نبی آخرالزماں مانتے ہیں ۔ کیوں کہ آپ نے خود اپنی زبان سے یہ اعلان فرمایاکہ میں آخری نبی ہوں ۔ اس سلسلے میں آپ نے صراحتاً یہ اعلان فرمائے ہیں لَا نَبِيَّ بَعْدِي (صحیح البخاری، حدیث نمبر 3455) ۔ یعنی، میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔ اوریہ کہ خُتِمَ بِيَ النَّبِيُّونَ( صحیح مسلم، حدیث نمبر 523)۔یعنی، میرے بعد نبیوں کی آمد کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ مگر فقہا اربعہ یااس دور کے کسی بھی بڑے فقیہ نے اجتہاد کے حوالے سے کبھی ایسی بات نہ کہی اورنہ لکھی۔
original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
اس کے برعکس، انھوں نے کھلے طور پر اعلان کیا کہ ہماری رائے کوئی مطلق یا مقدس رائے نہیں ہے۔ تم ہماری کسی رائے کو محض ہمارے کہنے سے مت لے لو۔ بلکہ اس کو قرآن و سنت کی روشنی میں دیکھو۔ کیوں کہ شریعت میں اصل معیار قرآن و حدیث ہے، نہ کہ کسی فقیہ کی رائے۔ ہماری بات قرآن و حدیث کے مطابق نظر آئے تو قبول کرو۔ ورنہ اسے نظرانداز کر دو۔ یہاں چند اکابر فقہا کے اقوال اس سلسلہ میں نقل کیے جاتے ہیں
original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
الامام مالک
مَا مِنَّا إِلَّا مَنْ يُخْطِئُ وَيُرَدُّ عَلَيْهِ إِلَّا الْمَعْصُومَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (الامام مالک ) ہم میں سے ہر شخص غلطی کرتا ہے اور ہم میں سے ہر شخص کی کوئی بات قابل رد ہو سکتی ہے۔ سوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جو کہ معصوم ہیں۔
original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
الامام الشافعی
إِذَا صَحَّ الحَدِيثُ فَهُوَ مَذْهَبِي(الانصاف فی بیان سبب الاختلاف، شاہ ولی اللہ دہلوی، صفحہ 104)۔ جب صحیح حدیث ثابت ہو جائے تو وہی میرا مسلک ہے۔
other sourceWords of another person or source
وَاضرِبُوا بِقَولِي عُرْضَ الحَائِطِ (مرآۃ الزمان فی تواریخ الاعیان، جلد13، صفحہ 415)۔ حدیث کے بعد میرے قول کو دیوار پرمار دو۔
hadithQuotes a hadith
لَا حُجَّةَ فِي قَوْلِ أَحَدٍ دُونَ رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم (مختصر المزنی، مقدمہ، صفحہ 284-285)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی کا قول حجت نہیں۔
original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
الامام ابو حنیفہ
لَا يَنْبَغِي لِمَنْ لَمْ يَعْرِفْ دَلِيلِي أَنْ يُفْتِي بِكَلَامِي وَكَانَ اذا أفتى يَقُول هَذَا رأى النُّعْمَان بن ثَابت يَعْنِي نَفسه وَهُوَ أحسن مَا قَدرنَا عَلَيْهِ فَمن جَاءَ بِأَحْسَن مِنْهُ فَهُوَ أولى بِالصَّوَابِ (الانصاف فی بیان سبب الاختلاف، شاہ ولی اللہ دہلوی، صفحہ 104)۔ جو شخص میری دلیل کونہ جانے اس کے لیے درست نہیں کہ وہ ہمارے قول پر فتویٰ دے۔ ابو حنیفہ جب کسی مسئلہ میں فتویٰ دیتے تو کہتے کہ یہ نعمان بن ثابت کی رائے ہے۔ ہمارے علم کے مطابق یہ احسن ہے۔ جو شخص اس سے زیادہ احسن کو پائے تو اس کے بعد وہی زیادہ صحیح ہے۔
original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
الامام احمدبن حنبل
لَا تُقَلِّدْنِي وَلَا تُقَلِّدْ مَالِكًا وَلَا الثَّوْرِيَّ وَلَا الْأَوْزَاعِيَّ، وَخُذْ مِنْ حَيْثُ أَخَذُوا (إعلام الموقعين لابن قيم الجوزية، جلد 2، صفحہ 139)۔ تم میری تقلید نہ کرو اور نہ مالک اور شافعی اور اوزاعی اور نخعی یا کسی اورکی تقلید کرو۔ تم بھی وہیں سے لو جہاں سے انھوں نے لیا۔
original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
ائمہ اربعہ کے ان اقوال سے ظاہر ہے کہ ان کے نزدیک اصل چیز قرآن اور سنت تھی۔ وہ اس کو سراسرغلط سمجھتے تھے کہ کوئی شخص ان کا مقلد بن جائے اور کتاب و سنت سے براہ راست دین اخذ نہ کرے۔
امام شافعی نے لکھا ہے کہ قاضی کے لیے مجتہد ہونا ضروری ہے (امام ابوحنیفہ کے نزدیک قاضی کامجتہد ہونا مستحب ہے) الاحكام السلطانیۃ للماوردی، صفحہ 113۔ اب غورکیجیے کہ قضا (عدالت) تو ایک ایسا عمل ہے جو کسی بھی زمانہ میں ختم نہیں ہو سکتا۔ وہ قیامت تک جاری رہے گا۔ پھر جب قضا کا عمل ہر دور میں جاری رہے گا تو لازم ہے کہ اجتہادکا عمل بھی ہر دور میں جاری رہے ۔ اسی لیے حنبلی فقہا کا یہ کہنا ہے کہ کبھی بھی کوئی دور مجتہد سے خالی نہیں ہو سکتا۔
original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
کچھ لوگوں کاکہنا ہے کہ اصل مسئلہ اجتہاد کا نہیں ہے بلکہ اجتہادی صلاحیت کا ہے۔ چوں کہ اب ایسے افراد موجود نہیں ہیں جو اجتہاد کی مطلوب صلاحیت اپنے اندر رکھتے ہوں ، اس لیے عملاً اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ اجتہاد کے دروازہ کو بند رکھا جائے۔ ورنہ نااہل لوگ اجتہاد کریں گے اور پھر خود بھی گمراہ ہوں گے اوردوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔
opposing viewA view stated in order to be argued against
مگر یہ بات صحیح نہیں۔ جب خدا نے دنیا کا نظام اس طرح بنایا ہے کہ یہاں بار بار حالات بدلیں اور نئے نئے مسائل سامنے آئیں تو یہ ناممکن ہے کہ خدا ایسے اہل افراد پیدا نہ کرے جو پیش آمدہ سوالات کا مجتہدانہ جواب دے سکتے ہوں۔ اس قسم کا عقیدہ رکھنا نعوذ باللہ خالق کے اوپر الزام ہے۔ اور ظاہر ہے کہ خالق اس سے بری ہے کہ اس کے اوپر کوئی الزام آئے۔
قرآن میں ایک نہایت بنیادی بات یہ کہی گئی ہے کہ اللہ نے اس دین کے معاملہ میں تمہارے اوپر کوئی تنگی نہیں رکھی
Qur'anQuotes the Qur'an
وَما جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ(22:78)۔
حدیث میں اس کی وضاحت ان الفاظ میں ہے کہ
إِنَّ الدِّينَ يُسْرٌ (صحیح البخاری، حدیث نمبر 39)۔ یعنی، دین آسان ہے۔
hadithQuotes a hadith
ایک اور روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
hadithQuotes a hadith
إِنَّ خَيْرَ دِينِكُمْ أَيْسَرُهُ(مسند احمد، حدیث نمبر 15936)۔ یعنی، تمہارا وہ دین بہتر ہے جو زیادہ آسان ہو ۔
original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
ان نصوص کی روشنی میں اجتہاد کی وہی تعبیر صحیح دینی تعبیر قرار پائے گی جو آسان اور ہر زمانہ میں قابل عمل ہو۔ اس کے مقابلہ میں اجتہاد کی وہ تعبیر رد ہو جائے گی جو اتنی مشکل ہو کہ سرے سے اس پر عمل ہی نہ ہو سکے۔ یہاں تک کہ ہمیشہ کے لیے اجتہاد کا دروازہ بند کر دینا پڑے۔
حقیقت یہ ہے کہ اجتہاد کا دروازہ بند ہونا نہ شرعی طور پر درست ہے اور نہ عقلی طور پر ممکن۔ اجتہاد کا عمل جس طرح تیسری صدی ہجری تک جاری تھا ، اسی طرح وہ آج بھی پوری طرح جاری ہے۔ اس کا دروازہ نہ کبھی بند ہوا، اور نہ یہ ممکن ہے کہ کوئی شخص اس کو کبھی بند کر سکے۔ جس طرح دریاؤںمیں پانی کی روانی ابدی طور پر جاری ہے، اسی طرح اجتہاد کا عمل بھی مسلسل جاری رہے گا ، یہاں تک کہ قیامت آ جائے۔ اور اجتہادی کلام کی ضرورت ہی سرے سے باقی نہ رہے۔