Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Deen-e-Insaniayat
Deen-e-Insaniayat

زبان کی طاقت

Urdu · 4 min

المتنبی(303-345ھ) مشہور عرب شاعر ہے۔ وہ کوفہ میں پیدا ہوا۔ اور بغداد میں اس کی وفات ہوئی۔ اس کا ایک شعر ہے جس میں وہ کہتا ہے کہ تمہارے پاس اگر گھوڑا اور مال نہیں ہے جس کو تم اپنے محبوب کو ہدیہ کر سکو، تو تمہیں مایوس ہونے کی ضروت نہیں۔ تمہارا حال اگر تمہارا ساتھ نہیں دیتا تو تمہاری گویائی تمہارا ساتھ دے گی۔

لَا خَيْلَ عِندَكَ تُهْدِيهَا وَلَا مَالُ، فَلْيُسْعِدِ النُّطْقُ إِنْ لَمْ تُسْعِدِ الْحَالُ۔

other sourceWords of another person or source

گویائی(نطق) اللہ تعالیٰ کی بڑی عجیب نعمت ہے۔ یہ انسان کے پاس ایک ایسی طاقت ہے جو ہر دوسری طاقت پر بھاری ثابت ہوتی ہے، بشرطیکہ اس کو صحیح طور پر استعمال کیا جائے۔ یہ دولت سے زیادہ قیمتی ہے اور ہتھیار سے زیادہ موثر۔ اس کے ذریعہ مفتوح اپنے فاتح کو جھکا سکتا ہے اور مغلوب اپنے غالب کو زیر کر لیتا ہے۔

حافظ حامد حسن علوی(1872-1959) نہایت ذہین آدمی تھے۔ گفتگو میں کوئی شخص ان کے مقابلہ میں ٹک نہیں سکتا تھا۔ اسی کے ساتھ وہ پرجلال شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے بتایا کہ زندگی میں صرف ایک بار ایسا ہوا ہے کہ میں کسی شخص کے مقابلہ میں بالکل لاجواب ہوگیا۔ اس کا ایک فقرہ میری ساری ذہانت پر بھاری ثابت ہوگیا اور میرے لیے چپ ہو جانے کے سوا کوئی چارہ نہ رہا۔

حافظ حامد حسن علوی کچھ معزز لوگوں سے گفتگو میں مصروف تھے۔ اتنے میں ایک فقیر عورت آگئی۔ اس نے کہا’’بابا کچھ دیدے‘‘ وہ لوگ متوجہ نہیں ہوئے تو عورت نے اپنے سوال کو کئی بار دہرایا۔ حافظ صاحب مرحوم کو عورت کا بار بار سوال کرنا گفتگو میں بے جا مداخلت محسوس ہوا۔انہوں نے کسی قدر خفگی کے ساتھ کہا بہت بیوقوف ہے۔ اس کے بعد عورت نے کہا’’ہاں بابا، غریب بیوقوف ہی ہوتا ہے۔‘‘ یہ کہہ کر عورت چلی گئی۔ حافظ صاحب مرحوم اس کے جملہ کی تاب نہ لا کر خاموش ہوگئے۔ اس کے بعد وہ اس مجلس میں کچھ بول نہ سکے۔ بعد کو انہوں نے کہا اب تک کوئی شخص مجھے لاجواب نہ کر سکا، اس غریب عورت نے مجھے لاجواب کر دیا۔

آپ کے پاس اگر کچھ نہ ہو، تب بھی آپ کے پاس ایک چیز ہے۔ اور وہ خدا کی دی ہوئی قوت گویائی ہے، اپنی گویائی کو استعمال کیجئے۔ اس بے کچھ سے آپ اپنے لیے سب کچھ پا سکتے ہیں۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content