نمبر 14: یکساں انعام۔ قرآن میں ارشاد ہوا ہے: "اور جو شخص کوئی نیک کام کرے گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشرطیکہ وہ مومن ہو، تو ایسے لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر ذرا بھی ظلم نہ ہوگا۔ " النساء 124۔ قرآن کی اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ عمل صالح کے انعام میں اللہ تعالیٰ کے یہاں عورت اور مرد کے درمیان کوئی فرق نہیں؛ خدا کا ایک ہی قانونِ جزا دونوں صنفوں کے لیے ہے۔
جو کوئی بھی سچے ایمان باللہ کا ثبوت دے اور حقیقی معنوں میں نیک عمل کرے، وہ یکساں طور پر ابدی جنت کا مستحق قرار پائے گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت۔ کتاب: "عورت معمارِ انسانیت"، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 32۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.