Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Aurat Meamare Insaniyat
Aurat Meamare Insaniyat

11-Behtar taalluqaat.

Urdu · 2 min

نمبر 11: بہتر تعلقات۔ قرآن میں ارشاد ہوا ہے: "اور تم ایسی چیز کی تمنا نہ کرو جس میں اللہ نے تم میں سے ایک کو دوسرے پر بڑائی دی ہے"۔ مردوں کے لیے حصہ ہے اپنی کمائی کا، اور عورتوں کے لیے حصہ ہے اپنی کمائی کا۔ اور اللہ سے اس کا فضل مانگو۔

بے شک اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے۔ النساء 32۔ عورت اور مرد دونوں کے درمیان دنیاوی اعتبار سے مختلف قسم کے فرق ہوتے ہیں؛ کسی کو جسمانی اور ذہنی خصوصیات میں کم حصہ ملا ہے، اور کسی کو زیادہ۔ کوئی اچھے حالات میں پیدا ہوتا ہے، اور کوئی برے حالات میں۔

کسی کے پاس بڑے بڑے ذرائع ہیں، اور کسی کے پاس معمولی ذرائع۔ عورت ہو یا مرد، جب کوئی کسی کو اپنے سے بڑھا ہوا دیکھتا ہے تو اس کے اندر دوسرے کے خلاف جلن کے جذبات ابھر آتے ہیں۔ اس سے اجتماعی زندگی میں حسد، عداوت، اور باہمی کشمکش جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ مگر ان چیزوں کے اعتبار سے اپنے یا دوسرے کو تولنا نادانی ہے۔

یہ سب دنیاوی اہمیت کی چیزیں ہیں؛ یہ دنیا میں ملی ہیں اور دنیا ہی میں رہ جانے والی ہیں۔ اصل اہمیت عورت اور مرد دونوں کے لیے آخرت کی کامیابی کی ہے، اور آخرت کی کامیابی میں ان چیزوں کا کچھ بھی دخل نہیں۔ آخرت کی کامیابی کا انحصار اس عمل پر ہے جس کو عورت یا مرد ارادہ و اختیار سے اللہ کے لیے کرتے ہیں۔ اس لیے بہترین عقلمندی یہ ہے کہ عورت اور مرد دونوں حسد سے اپنے آپ کو بچائیں، اور اللہ سے توفیق کی دعا کرتے ہوئے اپنے آپ کو آخرت کے لیے عمل کرنے میں لگا دیں۔

کتاب "عورت: معمارِ انسانیت" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 30۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.