ایک صاحب کے خط کا جواب دیتے ہوئے یہ چند سطریں لکھیں اللہ تعالیٰ کے یہاں اصل قیمت کیفیت (quality)کی ہے، نہ کہ کمیت (quantity) کی۔ زندگی کے چند لمحات بھی اگر اللہ كي معرفت میں گزر جائیں تو ،ان شاء اللہ، آخرت میں بھی اللہ کا پڑوس نصیب ہوگا، اور اللہ کے پڑوس ہی کا دوسرا نام جنت ہے(التحریم،66:11)۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔