Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Auraq-e-Hikmat
Auraq-e-Hikmat

11 نومبر1985

Urdu · 1 min read

ایک حدیثِ رسول ان الفاظ میں آئی ہےعَنْ سَخْبَرَةَ، قَالَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَمَنْ أُعْطِيَ فَشَكَرَ، وابْتُلِيَ فَصَبَرَ، وَظَلَمَ فَاسْتَغْفَرَ، وَظُلِمَ فَغَفَرَ۔ ثُمَّ سَكَتَ۔ فَقَالُوايَا رَسُولَ اللهِ، مَالَهُ؟ قَالَأُولَئِكَ لَهُمُ الْأَمْنُ وَهُمْ مُهْتَدُونَ (المعجم الکبیر للطبرانی، حدیث نمبر 6613)۔ یعنی صحابی رسول سخبرة الازدی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا جس کو دیاگیا پھر اس نے شکر کیا، اور اس کو آزمایا گیا پھر اس نے صبر کیا، اور اس پر ظلم کیا گیا تو اس نے معاف کردیا۔ اتنا کہہ کر آپ چپ ہو گئے۔ لوگوں نے کہا کہ اے خدا کے رسول، ایسے شخص کے لیے کیا ہے؟ آپ نے کہا  انھیں لوگوں کے لیے امن ہے، اور وہی لوگ ہدایت یاب ہیں۔

unverifiedAttribution could not be verified automatically

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَمَنْ أُصِيبَ بِمُصِيبَةٍ بِمَالِهِ، أَوْ فِي نَفْسِهِ، وَكَتَمَهَا، وَلَمْ يَشْكُهَا إِلَى النَّاسِ، كَانَ حَقًّا عَلَى اللهِ أَنْ يَغْفِرَ لَهُ (المعجم الاوسط للطبرانی، حدیث نمبر 737)۔ یعنی ابن ِعباس روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا جس کے مال یا اس کے جان میں کوئی مصیبت پڑے، پھر وہ اس کو چھپا لے اور لوگوں سے ا س کی شکایت نہ کرے تو اللہ پر اس کا حق ہے کہ وہ اس کو بخش دے۔

quoted sourceQuoted from another author or source
Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content