Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Auraq-e-Hikmat
Auraq-e-Hikmat

6 اپریل 1985

Urdu · 1 min read

میری کتابوں میں سے ایک کتاب وہ ہے جس کا نام ہے’’حل یہاں ہے‘‘ (مطبوعہ نئی دہلی، 1985، صفحات 88)۔یہ کتاب ہندستان کے ہندومسلم جھگڑوں کے بارے میں ہے۔ اس میں میں نے دکھایا ہے کہ ہندومسلم جھگڑوں میں مسلمان قصور وار ہیں۔ اس کے شروع ہی میں یہ جملہ ہے

’’ہندستان میں فرقہ وارانہ فسادات کا سبب خواہ کسی کے نزدیک جو بھی ہو مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ یہ فسادات اگر بند ہوں گے، تو صرف اس وقت بند ہوں گے جب کہ مسلمان اپنے حصہ کا فساد بند کریں‘‘۔

other sourceWords of another person or source

مسلمانوں کے لیے یہ بات بے حد سخت ہے کیوں کہ سارے مسلم لیڈر یک طرفہ طورپر ہندو کو برا کہہ رہے ہیں۔ایسی حالت میں مسلمانوں کو قصور وارٹھہرانا ،ان کے قومی ذوق کے سراسر خلاف ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ جو بات ایک کٹر ہندو کہے گا ،وہ میں مسلمان ہو کر کہہ رہا ہوں۔چنانچہ ایک صاحب ہمارے دفتر میں آئے تو میرے ان مضامین پر گفتگو کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا

’’لوگوں کا خیال ہے کہ آپ ڈیپوٹ (depute) کیے گئے ہیں‘‘

ان کا مطلب یہ تھا کہ میں ہندو حکومت یا ہندو جماعتوں کی طرف سے اس لیے ڈیپیوٹ کیا گیا ہوں کہ مسلمانوں کو قصور وار ثابت کروں۔ میں نے کہا کہ ایک معمولی ترمیم کے بعد مجھے آپ کے جملہ سے اتفاق ہے۔ وہ ترمیم یہ ہے 

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

’’ بلا شبہ میں deputed انسان ہوں تاکہ میں رسولِ خدا کی تعلیم کو انسانوں تک پہنچاؤں، اس میں میرا کوئی مادی انٹرسٹ نہیں ‘‘۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content