Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Aqliyat E Islam
Aqliyat E Islam

ڈی این اے سے پہلے کیا تھا

English · 2 min

3- ڈی این اے سے پہلے کیا تھا

ڈاکٹر گراہم کیرنس اسمتھ، لکچرر کیمسٹری، گلاسگو یونیورسٹی ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم ایک نیا جنیٹک مادہ دریافت کریں جو ڈی این اے سے بالکل مختلف ہو۔(ڈی این اے کا دہرا مرغولہ نما ڈھانچہ کیمبرج میں1953 میں فرانسس کریک اور جیمس واٹسن نے دریافت کیا تھا)۔ مجھے یقین نہیں کہ ڈی این اے ابتدائی زمین پر بن سکتا تھا۔ ضروری ہے کہ زندگی کسی اور چیز سے شروع ہوئی ہو اور ڈی این اے کا ارتقا بعد کو ہوا ہو۔

other sourceWords of another person or source

4- جین کس طرح متحرک اور غیر متحرک ہوتے ہیں

سرجان کینڈ ریو، چیئرمین یوروپین مالے کیولر بیالوجی آرگنائزیشن، ہائڈلبرگ جین کس طرح بیکٹیریا میں متحرک اور غیر متحرک ہوتے ہیں، ان کی بابت ہم کسی قدر جانتے ہیں۔ مگر اعلیٰ حیوانات میں یہ واقعہ کیونکر ہوتا ہے، اس کی بابت ہم کچھ بھی نہیں جانتے۔(جین کے متحرک اور غیر متحرک ہونے ہی کی وجہ سے ایسا ہے کہ ایک جسم کے سل، جو سب کے سب ایک قسم کے جین پر مشتمل ہوتے ہیں، وہ مختلف قسم کے عمل کر پاتے ہیں اور نسوں، جلد، وغیرہ کے اجزائے ترکیبی بن جاتے ہیں)۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
Highlights
Reading

The realization of God is the essence of religion. Without maarifah, religion is reduced to a spiritless form.

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content