Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Amne Alam
Amne Alam

اسلام کے نام پر غیر اسلام

Urdu · 4 min

ایک تعلیم یافتہ مسلمان جو امر یکہ میں رہتے ہیں انھوں نے ایک ملاقات کے دوران کہا کہ آج کل امریکہ میں اسلام کی تصویر اتنی خراب ہو گئی ہے کہ میں اپنے کو مسلمان بتاتے ہوئے گھبراتا ہوں۔ کوئی مجھ سے میر امذ ہب پوچھتا ہے تو میں کہتا ہوں کہ میں مذ ہب انسانیت کو مانتا ہوں اگر میں اپنامذ ہب اسلام بتاؤں تو وہ فورا کہے گا— پھر تو تم ایک دہشت گر د ہو 

Then you must be a terrorist

انھوں نے کہا کہ اسلام کی یہ تصویر جدید میڈیا نے بنائی ہے ۔ میں نے کہا کہ نہیں۔ بلکہ اسلام کی یہ تصویر خود مسلمانوں نے بنائی ہے۔ اصل یہ ہے کہ مسلمان جگہ جگہ اسلام کے نام پر تشدد کی تحریکیں چلار ہے ہیں ۔ اسی کو میڈیا کے لوگ رپورٹ کرتے ہیں۔ مسلمان اپنی یہ تحریکیں چونکہ اسلام کے نام پر چلاتے ہیں اس لیےوہ اسلام سے منسوب ہو کر میڈیا میں آتی ہیں۔ جب مسلمان خوداس قسم کی تحریکوں کو اسلام کے نام پر چلار ہے ہوں تو میڈیا ان کو کسی اور نام سے کیسے رپورٹ کرے گا۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

انھوں نے کہا کہ اس قسم کی متشد دانہ تحریکیں صرف کچھ مسلمان چلاتے ہیں، نہ کہ سارے مسلمان۔ پھر ان کی بنیاد پر سارے مسلمانوں کے بارے میں منفی رائے قائم کرنا کیوں کر درست ہو سکتا ہے۔ میں نے کہا کہ یہ صحیح ہے کہ اس قسم کی تحریکیں تھوڑے مسلمان چلاتے ہیں مگر اسی کے ساتھ یہ بھی صحیح ہے کہ بقیہ مسلمان ان تحریکوں کی کھلی مذمت نہیں کرتے۔ وہ ان کے بارے میں خاموشی کا رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اس لیے خود اسلامی اصول کے مطابق، یہ کہنا درست ہو گا کہ اسلام کے نام پر نفرت اور تشد د کی ان تحریکوں کو چلانے کے لیے اگر تھوڑے لوگ بر اہ ر است ذمہ دار ہیں تو بقیہ لوگ اس کے بالواسطہ ذمہ دار ۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کی یہ روش بے حد افسوسناک ہے۔ اسلامی حکومت اور نظام مصطفی اور اسلامی جہاد کے نام پر ایسے افعال کیے جار ہے ہیں جو سر اسر اسلام کے خلاف ہیں۔ جو لوگوں کو خدا کے دین سے قریب کرنے کے بجائے انھیں اس سے دور کر رہے ہیں۔ اس اندوہناک صورت حال کو دیکھ کر ایک شاعر نے بجاطور پر کہا ہے —

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

کسے خبر تھی کہ لے کر چراغ مصطفوی

جہاں میں آگ لگاتی پھرے گی بولہبی

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content