Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Al-Risala March 2022
Al-Risala March 2022

عید مبارک

Urdu · 1 min read

عید آغازِ حیات کا دن ہے۔ روزہ کی حقیقت یہ ہے کہ آدمی دنیا سے اور دنیا کی چیزوں سے ایک محدود مدت کے لیے کٹ کر بالکل اللہ کی طرف متوجہ ہو جائے۔ عید ایک خوش خبری ہے۔ اس بات کی خوش خبری کہ ہم خدا کو پا سکتے ہیں، ہم جنت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ تزکیۂ نفس اور صبر اور تعلق باللہ کی جو دولت ہم نے رمضان کے دنوں میں پائی ہے، اس کو ساری زندگی میں پھیلاسکتےہیں۔

جس طرح روزہ محض بھوک پیاس کا نام نہیں ہے۔ اسی طرح عید محض کھیل تماشے کا نام نہیں ہے۔ روزہ کا مہینہ اللہ سے قربت حاصل کرنے کی خصوصی کوشش اور تربیت کا مہینہ ہے اور عید اس دور کا آغاز ہے جو روزہ کی تربیت کی بنیاد پرجاری ہونا چاہیے۔ کسی بزرگ کا قول ہے— عید اس کی نہیں ہے، جو نیا کپڑا پہنے، بلکہ حقیقی عید اس کی ہے، جو قیامت کے دن خدا کی گرفت سے محفوظ ہو

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

لَیْسَ ‌الْعِیدُ لِمَنْ لَبِسَ الْجَدِیدَ إِنَّمَا الْعِیدُ لِمَنْ أَمِنَ ‌الْوَعِیدَ

hadithQuotes a hadith

عید کا دن چاہتا ہے کہ ہم نئی ایمانی قوت اور نئے ذوقِ یقین کے ساتھ زندگی کی جدو جہد میں داخل ہوں۔ ہمارے دل خدا کے نور سے منور ہوں— روزہ نے صبر اور تعلق باللہ کی جو طاقت دی ہے اس کو بھرپور طور پر استعمال کیجیے ، تاکہ آخرت کی ابدی خوشی آپ کی منزل ہو ۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content