Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Al-Risala March 2022
Al-Risala March 2022

انتہاپسندی نہیں

Urdu · 2 min read

سورہ النساءمیں جو احکام دیے گئے ہیں ان میں سے ایک حکم یہ ہے کہ لوگ غلویا انتہاپسندی کا طریقہ اختیار نہ کریں۔ غلویا انتہاپسندی ہر حال میں بری چیز ہے۔ چنانچہ قرآن میں اہل کتاب کے حوالے سےارشاد ہواہے یَاأَہْلَ الْکِتَابِ لَا تَغْلُوا فِی دِینِکُمْ وَلَا تَقُولُوا عَلَى اللَّہِ إِلَّا الْحَقَّ (4:171)۔یعنی، اے اہل کتاب، تم اپنے دین میں غلونہ کرو اور اللہ کے بارے میں تم کوئی بات حق کے سوانہ کہو۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

اس آیت میں جس روش کو غلو کہا گیاہے وہ وہی ہے جس کو انتہاپسندی( extremism) کہا جاتا ہے۔ انتہاپسندی بظاہر اچھی نیت کے ساتھ ہوتی ہے۔ اس کے پیچھے یہ جذبہ ہوتا ہے کہ کسی مقصد کو مزید قوت کے ساتھ حاصل کیاجائے۔ انتہاپسندی دراصل اعتدال پسندی کی ضد ہے۔

انتہاپسندی کی روش بظاہر اچھی نیت کے ساتھ کی جاتی ہے مگرعملی نتیجہ کے اعتبار سے وہ سخت نقصان دہ ہے۔ اس دنیا میں کوئی صحیح یا مثبت نتیجہ ہمیشہ اعتدال کی روش کے ذریعہ حاصل ہوتا ہے۔ انتہاپسندی کی روش صرف نقصان پہنچاتی ہے وہ کسی فائدہ کا سبب نہیں بن سکتی ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس دنیا میں ہر کام خارجی اسباب کی رعایت کے ذریعہ انجام پاتا ہے۔ خارجی اسباب کا لحاظ نہ کرتے ہوئے جو اقدام کیاجائے گا وہ صرف تباہی کا سبب بنے گا۔

انتہاپسندی اور اعتدال پسندی میں یہی فرق ہے۔انتہاپسند لوگ صرف اپنی خواہش کوجانتے ہیں ،وہ خارجی اسباب سے بے خبر رہتے ہیں۔اس کے برعکس، اعتدال پسندآدمی اپنی خواہش کے ساتھ خارجی اسباب کو بھی اپنے دھیان میں رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انتہاپسند آدمی ہمیشہ ناکام ہوتاہے اور اعتدال پسند آدمی ہمیشہ کا میاب رہتا ہے۔

غلویا انتہاپسندی ( extremism)ایک ایسی روش ہے جو فطرت کے قوانین کے خلاف ہے۔ کائنات کا مطالعہ بتاتا ہے کہ فطرت ہمیشہ اعتدال اور تدریج کے اصول پر کام کرتی ہے۔یہ اصول جو خارجی دنیا میں عملاً قائم ہے وہی اصول انسان کے لیے بھی مفید ہے۔ فطرت کانظام عمل کی زبان سے انسان کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ تم اپنی زندگی کوکامیاب بنانا چاہتے ہو تو غلو کو چھوڑ دو اور اعتدال کا طریقہ اختیار کرو۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content