Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Al-Risala December 2015
Al-Risala December 2015

برکت کا مطلب

Urdu · 2 min read

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک واقعہ پیش آیا۔ اصحاب رسول کے درمیان کسی معاملے میں اختلاف ہوگیا۔ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رائے کے حق میں اپنا فیصلہ دیا۔ حضرت عمر بن الخطاب نے اس موقع پر صحابہ سے کہا کہ اللہ نے اپنے رسول کی رائے میں برکت دی ہے(بارک اللہ فی رأی رسولہ)۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

اس طرح کی اور بھی حدیثیں ہیں جن میں برکت کا لفظ آیا ہے۔ برکت کا لفظ ایسے مواقع پر کسی پراسرار معنی میں نہیں ہوتا۔ بلکہ وہ پوری طرح ایک معلوم معنی میں ہوتا ہے۔ یعنی اپنی حقیقت کے اعتبار سے وہ ایک ایسے انسان کے بارے میں ہوتی ہے جو ہمیشہ غیر متعصبانہ رائے قائم کرتا ہے، جو ہمیشہ قرآن کی ہدایات پر غور کرتا رہتا ہے، جو ہمیشہ ذکر اور دعا میں مشغول رہتا ہے، جو منفی سوچ سے مکمل طور پر پاک ہے، وہ مکمل طور پر مثبت سوچ (positive thinking)والا انسان ہے، وہ ایک ایسا انسان ہے جو حالات میں گھرا ہوا نہیں ہے، وہ ہمیشہ حالات سے اوپر اٹھ کر اپنی رائے قائم کرتا ہے، اس کی رائے وقتی تاثر کے تحت بننے والی رائے نہیں ہوتی، بلکہ وہ غیر متاثر ذہن کا نتیجہ ہوتی ہے۔

یہی وہ چیزیں ہیں جس نے رسول کی شخصیت بنائی تھی۔ رسول ایک پہلو سے اللہ کا نمائندہ تھا، اور دوسرے پہلو سے وہ انسان کے لیے ایک اسوہ (role model) کی حیثیت رکھتا تھا۔صحابیٔ رسول کے اس جملہ سے ہمیں یہی رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔ وہ یہ کہ اگر تم چاہتے ہوکہ تمھاری رائے درست رائے ہو توتفکر اور تدبر کے معاملے میں رسول اللہ کا طریقہ اختیار کرو۔ رسول اللہ کے نمونے کے مطابق اپنے ذہن کی تربیت کرو۔ رسول اللہ کےذہن کے مطابق اپنا ذہن بناؤ ۔رسول اللہ نے فرمایا تھا کہ نماز اس طرح پڑھو جس طرح تم مجھ کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو۔ وسیع تر اعتبار سے اس قول میں یہ مفہوم بھی شامل ہے کہ اس طرح تدبرکرو جس طرح تم رسول کو تدبر کرتے ہوئے پاتے ہو۔ اگر تم ایسا کروگے تو تمھاری رائے اللہ کی توفیق سے درست رائے بن جائے گی۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content