Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Al-Risala August 2007
Al-Risala August 2007

ڈی لنکنگ پالیسی

Urdu · 2 min read

اسلام کی ایک اہم تعلیم وہ ہے جس کو اعراض (الحجر: 94 )کرنا کہا جاتا ہے۔ آج کل کی زبان میںاس کو ڈی لنکنگ پالیسی (de-linking policy)کہہ سکتے ہیں۔ یہ ڈی لنکنگ پالیسی بے حد اہم ہے۔ عملی زندگی کو کامیاب بنانے کے لیے اِس کے سوا کوئی اور صورت نہیں۔ مثال کے طور پر انڈیا اور پاکستان کے درمیان 1947 سے جھگڑا شروع ہوگیا۔ یہ جھگڑا کشمیر کو لے کر تھا۔ اِس جھگڑے میںآدھی صدی سے زیادہ مدت گذر گئی۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

انڈیا اور پاکستان دونوں سرحدی ملک ہیں۔ دونوں کے درمیان بہت بڑے پیمانے پر اقتصادی لین دین ہوسکتا ہے، مگر پاکستان کے لیڈروں نے یہ شرط لگائی کہ جب تک کشمیر کا جھگڑا طے نہ ہو، وہ انڈیا کے ساتھ اقتصادی تعلقات قائم نہیں کرسکتے۔ اِس کے نتیجے میں پاکستان کو بے شمار نقصانات اٹھانے پڑے۔ حالاں کہ اِس مسئلے کا سادہ حل یہ تھا کہ پاکستان ڈی لنکنگ کی پالیسی اختیار کرے۔ وہ کشمیر کے اِشو کو پُر امن گفت و شُنید کی میز پر رکھ دے اور انڈیا کے ساتھ ہر قسم کے اقتصادی تعلقات بحال کرلے۔ مگر پاکستان کے لیڈروں نے ایسا نہیں کیا۔ اِس طرح وہ عظیم فوائد سے محروم ہوگیے۔

یہی معاملہ انفرادی زندگی کا ہے۔ شوہر اور بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے پیش آتے ہیں، یہ جھگڑے زیادہ تر ذوقی یا مزاجی اختلاف کی بنا پر ہوتے ہیں۔ اِس قسم کے نزاعات کا سادہ حل یہ ہے کہ شوہر اور بیوی دونوں ڈی لنکنگ کی پالیسی اختیار کرلیں۔ وہ اختلافی معاملے کو سائڈ میں رکھ کر بقیہ معاملات میں خوش گوار زندگی گذاریں۔ خاندانی زندگی کے مسائل کا یہی بہترین حل ہے۔

ڈی لنکنگ پالیسی کا تعلق انفرادی زندگی سے بھی ہے اور قومی زندگی سے بھی۔ انسانی تعلقات کو کامیابی کے ساتھ چلانے کے لیے یہی بہترین پالیسی ہے۔ فطرت کے قانون کے مطابق، انسانوں کے درمیان اختلافات کا پیدا ہونا یقینی ہے۔ ایسی حالت میں مسئلے کا حل اختلافات کو مٹانا نہیں ہے، بلکہ اختلافات کے معاملے میں ڈی لنکنگ کی پالیسی کو اختیار کرلینا ہے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content